Thursday, 28 March 2024, 07:01:57 pm
حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم
March 20, 2023

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں Fatih Kemal Ebiclioglu کی سربراہی میں ترکیہ کے ایک کاروباری وفد سے ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت، توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ماہ ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین تھی اور پاکستانی قوم کو اس ہولناک تباہی پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکیہ کیلئے فوری طور پر امداد، بچائو اور طبی ٹیمیں روانہ کیں اور اب بھی امدادی سامان ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں بھیجا جارہا ہے۔وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ یونٹ پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے جو پہلے ہی پاکستان میں فعال ہے۔پاکستان میں پیداواری یونٹ کو علاقائی برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔وفد نے بتایا کہ گھریلو اشیاء سازی کی ایک ترک صنعت Arcelik گزشتہ دوبرسوں سے ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کو انٹرن شپ فراہم کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.