ریلوے اور ہوا بازی کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور پاکستان ریلویز میں بہتری لائی جارہی ہے تاکہ فضائی اور ریلوے کے مسافروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے یہ بات آج (اتوار) لاہور میں پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے ریلویز اور ہوا بازی کے شعبوں کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ہوا بازی کے وزیر نے کہاکہ قومی ائرلائن کے طیاروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیاجارہا ہے اورعوام کے فائدے کیلئے پروازوں کے روٹس میں اضافہ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے سٹیشنز بھی اچھی سہولتوں کے ذریعے بہتر بنائے جارہے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ حکومت ہرشعبے میں بہتری لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔