Monday, 18 November 2024, 06:29:32 pm
 
حکومت فنی تعلیم اور کھیلوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے:رانا مشہود
November 18, 2024

File Photo

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت فنی تعلیم اور کھیلوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر یونیورسٹی اولمپیاڈ 2024 جمعرات سے شروع ہو رہا ہے جس میں پانچ ہزار سے زائد ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ ہم ایسی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے۔