Tuesday, 26 November 2024, 04:56:08 pm
 
پاکستانی وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس میں ہے
October 14, 2019

 اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرکی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد پیرس میں ہے جہاں وہ آج شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کی جانب سے رواں سال اپریل تک کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں رپورٹ کاجائزہ لے گی اوراس بارے میں فیصلہ کیاجائے گا کہ پاکستان کوبین الحکومتی تنظیم کی گرے لسٹ سے خارج کیاجائے۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پربھی غورکیاجائے گا۔

ذرائع نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بیشترتجویزکردہ اقدامات پر عملدرآمدکرچکاہے۔