Wednesday, 16 April 2025, 12:59:50 am
 
مذہبی سکالرڈاکٹراسراراحمد کی15ویں برسی آ ج منائی گئی
April 14, 2025

معروف مذہبی سکالرڈاکٹراسراراحمد کی پندرہویں برسی آج (پیر) منائی گئی۔

ڈاکٹراسراراحمد چھبیس اپریل انیس سوبتیس کوپیدا ہوئے۔

انہوں نے انیس سوچون میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہورسے گریجویشن کی۔

انیس سوپینسٹھ میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک سڈیزمیں بھی ماسٹرزڈگری حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے قرآن پاک کی بنیاد پراسلامی فلسفے میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوششوں کے فروغ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔

ڈاکٹراسراراحمد نے قرآنی تعلیمات پرمتعددآڈیواورویڈیولیکچرزسمیت اسلام کے مختلف پہلوئوں پرساٹھ کتابیں بھی تصنیف کیں۔

مذہبی تعلیمات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انیس سواکاسی میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وہ دوہزاردس میں آج کے روزانتقال کرگئے۔