Wednesday, 16 April 2025, 05:51:52 am
 
ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو یکجہتی سے ہٹادیں گے،آرمی چیف
April 15, 2025

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاسم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک.مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے سفیر ہیں بلکہ وہ ملک کا روشن چہرہ ہیں جو دنیا بھر میں اس کے عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات سے متاثر ہیں۔

آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ وہ یہ یاد رکھیں کہ چاہے وہ جس بھی ملک میں ہوں، ان کی میراث ایک اعلی سماج، نظریہ اور تہذیب سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اسے یکجہتی کے ساتھ ختم کر دیا جائے گا۔