وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ملک کے تازہ ترین مثبت منظرنامے کے تحت پیش رفت کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
ایک ویڈیو بیان میں، انہوں نے فچ کی تازہ ترین درجہ بندی پر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ معیشت کو اس طرح پائیدار بنائیں گے کہ یہ نشیب وفراز کے چکر سے نہ گزرے۔
پچھلے ماہ ریکارڈ سطح پر بھیجی گئی ترسیلات زر کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔