Wednesday, 16 April 2025, 05:46:55 am
 
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم، فچ نے ریٹنگ بہتر کردی
April 15, 2025

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے مثبت اقتصادی اعشاریوں کے پیش نظر پاکستان کے معاشی صورتحال کو "مستحکم" دے دیا ہے۔

ادارے نے اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں کئی اہم اشاریے شامل کیے ہیں تاکہ ملک کے اقتصادی استحکام کا تعین کیا جا سکے۔

ادارے نے بجٹ خسارے میں کمی، ادارہ جاتی اصلاحات کا نفاذ، قرضوں کی کمی کی شرح، کم افراط زر اور ترسیلات زر میں اضافے کو اقتصادی ترقی کے اہم عوامل کے طور پر ذکر کیا۔