وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور طویل مدتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی جس کی قیادت (Linda Rudo Munyengeterwa)کر رہی تھیں۔
وزیر خزانہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے آئی ایف سی جیسے بین الاقوامی اداروں کی مہارت اور مالی وسائل کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران مونین گیٹرووا نے ملک میں جاری معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے اقدامات پر آئی ایف سی کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔