بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر سالک حسین نے کہا ہے کہ صنعتی کارکنوں کورہائش کی سستی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے آج (اتوار) اسلام آباد میں نئے تعمیر شدہ لیبر کمپلیکس کو بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے حکومت کے اس عزم کا اظہارکیا کہ صنعتی کارکنوں کی بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے مستحق اور اہل کارکنوں کو تعمیرہونے والے گھر جلد الاٹ کرنے کی ہدایت کی ۔
دریں اثنا وفاقی وزیر نے تعمیر شدہ گھروں اور فلیٹس کا دورہ کیا اور کام کے معیار پراطمینان کا اظہارکیا۔