بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے وفد نے مس لنڈاروڈو کی سربراہی میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں نجی سرکاری شراکت داری ماڈلز کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے متعارف کرنے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے IFCکی تکنیکی مہارت اور عالمی تجربے کو سراہا اور کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے شفاف اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔