آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ایکسرسائز2025 قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں شروع ہوگئی۔
ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے ساٹھ گھنٹے طویل پٹرولنگ مشق کا آغاز کیا۔
جس کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال میں فوجی تعاون بڑھانا ہے۔
مشق میں فوجی مبصرین اور بیس دوست ممالک شریک ہیں۔
جن میں پاکستان، بحرین، بیلا روس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ ، امریکہ اور ازبکستان، بنگلہ دیش، مصر،جرمنی، انڈونیشیا ، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔