Tuesday, 15 April 2025, 10:07:44 am
 
پائیدارترقی کیلئے امن،سیاسی استحکام اوراصلاحات ناگزیرہیں،احسن اقبال
April 13, 2025

منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال نے پائیدار ترقی کیلئے امن، سیاسی استحکام اور اصلاحات کو ناگزیر قراردیا ہے ۔

انہوں نے آج سہ پہر نارووال میں سالانہ طبی کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ حکومت اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ طبی تعلیم کے شعبے کو بھی جدید خطوط پر استوار کیاجا رہا ہے۔