Tuesday, 15 April 2025, 09:37:40 am
 
وزیر بحری امور نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم سمندری مسکن کے تحفظ پر زور دیا
April 13, 2025

وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے پاکستان کے بحری شعبے کو ماحولیاتی محفوظ اور پائیدار بنانے میں سمندری نباتات کے ماحولیاتی نظام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

آج (اتوار) ایک بیان میں انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم سمندری مسکن جیسے کہ مینگرووز، اور نمکیاتی دلدلوں کے تحفظ اور بحالی پر زور دیا۔

جنید انور چوہدری نے وضاحت کی کہ "بلو کاربن" ایکو سسٹمز نہ صرف طاقتور کاربن ذخائر کے طور پر کام کرتے ہیں بلکہ بڑھتے ہوئی سمندری سطح، ساحلی کٹاؤ اور شدید موسمی حالات کے خلاف قدرتی دفاع بھی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا ڈیلٹا، جو دنیا کے سب سے بڑے مینگرووز جنگلات کا حامل ہے، ساحلی علاقوں کو مضبوط کرنے، ماہی گیری میں مدد دینے اور طوفانوں کے خلاف حد فاصل کے طور پر کام کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔