File Photo
صحت کی قومی خدمات اور ضابطوں کے وفاقی وزیر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے آج (اتوار) کراچی میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے سے پولیوکے خاتمے کے لئے تمام شراکت داروں کے کردار پر زور دیا۔انہوں نے اعلان کیاکہ انسداد پولیو کی آئندہ مہم رواں ماہ کی اکیس تاریخ سے شروع ہوگی۔مصطفی کمال نے کہا کہ پولیو کے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پولیو ویکسی نیشن ہی واحد حل ہے۔وفاقی وزیر نے والدین پر زور دیا کہ وہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیں۔