File photo
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہامسلح افواج نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بناکر جرات اور بہادری کا ایک نیا باب رقم کیاہے۔