چین نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کچھ ممالک کے منفی پراپیگنڈے کے باوجودآگے بڑھتارہے گا جو چین کے ایک خطہ اورایک شاہراہ پروگرام کااہم منصوبہ ہے۔
کراچی میں چین کے قونصل جنرل Li-Bijianنے قونصل خانہ میں کراچی ایڈیٹرزکلب کے نمائندوں سے ملاقات میں کہاکہ منصوبے میں پاکستان کے تمام حصوں کوشامل کیاگیاہے اور کوروناوائرس کی وباء کے با وجود سی پیک منصوبے پرکام جاری ہے۔Li-Bijian نے پاک چین تعلقات مزیدمستحکم بنانے کے لئے دونوں ملکوں کی صحافی برادری کے درمیان مضبوط رابطے کے لئے پاک چین میڈیا راہداری کے قیام کی تجویز کوسراہا۔سینئرصحافیوں کے گروپ نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ میڈیا، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت کااعادہ کیا۔