پاکستان اور ترکیہ نے تیل اور گیس کی تلاش کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کے مطابق دونوں ممالک آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔
ترک سرکاری کمپنی ترکیہPetrolleri پاکستان کے ساتھ آف شور بلاک نیلامی میں شامل ہوگی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم ہے۔