Friday, 18 April 2025, 08:01:57 pm
 
وزیراعظم کا دورہ بیلا روس،منسک پہنچے پر پرُتپاک استقبال
April 10, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف صدرالیگزینڈر لوکا شینکو کی دعوت پر بیلا روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر منسک پہنچے۔

وزیراعظم کی ائیرپورٹ آمد پر بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر ٹرچن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار ، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی پرمشتمل اعلی سطح کا ایک وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ، صدر لوکا شینکو سے بات چیت کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیاجائے گا۔

توقع ہے کہ فریقین تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔

وزیراعظم کا دورہ بیلا روس دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔