اقوام متحدہ میں پاکستان نے شام کی سا لمیت سے متعلق اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں قومی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں میں شام میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے شام کے سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کے اہداف کے حصول کیلئے سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت یافتہ کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ اسرائیل پر واضح کرے کہ شام کی سا لمیت اور علاقائی خومختاری پرحملے برداشت نہیں کئے جاسکتے اوروہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کرے۔