Friday, 18 April 2025, 07:44:08 pm
 
احسن اقبال کا قیمتوں کے تعین کا جامع طریق کاروضع کرنے کی ضرورت پر زور
April 11, 2025

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے موجودہ رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے چیف STATISTICIAN نے قیمتوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا جس میں مہنگائی میں تاریخی کمی دیکھی گئی۔

احسن اقبال نے سالانہ بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا جامع طریق کاروضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بالخصوص رمضان المبارک' عید اوردوسرے تہواروں سمیت اشیائے ضروریہ کے استعمال میں اضافے کے دنوں کیلئے طلب اور رسد کا فعال نظام وضع کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ وزارتوں کواشیائے ضروریہ کی فراہمی کو مسلسل اور مستحکم بنانے کیلئے مربوط کوششیں یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں عیدالاضحی کی تیاریوں پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کی جائے۔