Friday, 18 April 2025, 07:49:25 pm
 
سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس،بجٹ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
April 11, 2025

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کا مقصد قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو مؤثر طریقے سے منعقد کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب' وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ' راجہ پرویزاشرف' سید نوید قمر سمیت متعدد پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔