جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لئے اپنی پیشہ ورانہ استعداد کار بہتر بناتی رہیں گی۔
انہوں نے یہ با ت آج (بدھ) نوشہرہ میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں کامیاب کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائز اور منصفانہ جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔