Friday, 04 April 2025, 01:29:58 am
 
صدر مملکت کا کرونا ٹیسٹ مثبت، قرنطینہ کا مشورہ
April 02, 2025

File Photo

صدر آصف علی زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اورانھیں قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے ۔

ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان میں کرونا کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم صدر کی دیکھ بھال کررہی ہے اوران کی طبیعت اب بہتر ہے۔

دریں اثناء سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے صدر آصف علی زر داری کے معالج کوٹیلی فون کیا اور صدر کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے صدر کی جلد صحت یابی کی دعاکی اوران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔