وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج (منگل) شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہل خانہ سے لاہور میں ملاقات کی۔
انہوں نے شہید کیپٹن کی والدہ اور اہلیہ سے تعزیت کی اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔کیپٹن محمد علی قریشی گزشتہ برس 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔