Friday, 04 April 2025, 01:26:56 am
 
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سعیداللہ نیازی کے انتقال پراظہارتعزیت
April 02, 2025

اطلاعات و نشریات کے وزیرعطاء اللہ تار ڑ آج میانوالی میں کالم نگار حفیظ اللہ نیازی اور سابق رکن قومی اسمبلی انعام اللہ نیازی کے بڑے بھائی سعید اللہ نیازی کے گھرگئے اور ان کے انتقال پر تعزیت کی۔عطا ء اللہ تارڑ نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعید اللہ نیازی ایک ممتاز سیاست دان تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے ان کے انتقال پر گہرا صدمہ ہواہے انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی نے بھی میانوالی میں عظیم منزل کا دورہ کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انعام اللہ نیازی اورمعروف کالم نگار حفیظ اللہ نیازی کے بڑے بھائی سعیداللہ نیازی کے انتقال پر تعزیت کی۔وفاقی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سعید اللہ نیازی کی وفات کو میانوالی کے عوام اور سیاست کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔