Friday, 04 April 2025, 01:28:57 am
 
ملک دشمن عناصر مذموم ارادوں میں ہرگزکامیاب نہیں ہوں گے:رند
April 02, 2025

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصرصوبے کی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم ارادوں میں ہرگزکامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے آج (بدھ) کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈی آئی جی اعتزاز گورایا اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تمام متعلقہ فریقوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے جبکہ مستونگ دھرنے کے حوالے سے سرداراخترمینگل کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بعض سیکورٹی خطرات کے پیش نظرکوئٹہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈی آئی جی نے کہاکہ کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس کی کئی گاڑیوں، ایک ڈاک خانے اور سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب شدہ کئی سی سی ٹی وی کیمروں کو نذر آتش کردیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کوئی رجسٹرڈ تنظیم نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان یکجہتی کمیٹی سوشل میڈیا پلٹ فارمز پر ملک اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے۔