Thursday, 01 October 2026, 07:32:31 pm
 
صدرمملکت کا چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
October 01, 2026

صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کومزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چین کے قومی دن کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کے نام اپنے خط میں انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دونوں ممالک کی روایتی دوستی کی علامت قرار دیا۔

صدر نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مصنوعی ذہانت، قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔