Thursday, 01 October 2026, 07:32:26 pm
 
پاکستان اور ملائیشیا کا اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
October 01, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے آج سہ پہر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو ٹیلیفون کیا اور اُن کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور دکھ کی اِس گھڑی میں وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے بھائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بالخصوص اقتصادی تعاون کے شعبے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔