Thursday, 01 October 2026, 08:30:49 pm
 
ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک توسیع
October 01, 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سال دو ہزار چھبیس کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں رواں ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواستوں کے پیش نظر آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ توسیع ٹیکس سال دو ہزار چھبیس کے انکم ٹیکس گوشوارے تیس ستمبر تک جمع نہ کرانے والے افرادپرلاگوہوگی۔