Thursday, 01 October 2026, 07:32:30 pm
 
معمر افراد کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
October 01, 2026

معمر افراد کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بزرگ شہریوں کے حقوق، عزت و وقار، صحت اور فلاح و بہبود کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے: طویل زندگی کیلئے نظام پر نظر ثانی۔

یہ دن معمر افراد کو درپیش سماجی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور زندگی بھر اُنکے حقوق اور عزت و وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔