File Photo
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور چین کے برادر عوام کو دلی مبارکباد دی ہے اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان اور چین رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک اور عوام کے درمیان آہنی اور سدابہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے ذریعے ہماری اقتصادی شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے، جس میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی و معدنیات، دیگر ٹیکنالوجیز اور صنعت کے شعبوں میں تعاون پر توجہ دی جا رہی ہے۔