Thursday, 01 October 2026, 07:32:33 pm
 
اسحاق ڈار کی بیرون ملک پاکستانی مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت
October 01, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے انتظامی امور کے لیے حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

کمیٹی نے قونصلر خدمات مضبوط بنانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت معاونت فراہم کرنے سمیت بیرون ملک پاکستانی مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے سرکاری فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بناتے ہوئے خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔