وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے باوجود کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مختصر عرصے میں 75 لاکھ سے زائد شہری اس سکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات کی وجہ سے شہری ایندھن کی سبسڈی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے فیول سبسڈی سکیم پر مؤثر عمل درآمد پر پوری حکومتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔