نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے ہوئے قدرتی آفات کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے قومی استعداد کار مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں مشترکہ پاک گلوبل ٹیک سہولت کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے ردعمل پر مبنی اقدامات سے قبل از وقت انتباہ اور تیاری کی جانب منتقلی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔