وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی، ڈیجیٹل مہارتوں اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ سے متعلق پروگرامز اور سہولیات کو عام کریں۔
یہ بات انہوں نے پشاور میں شعبہ سائنس، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا موثر استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔