Wednesday, 15 January 2025, 10:44:03 am
 
تیراہ میں شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ اور کزئی میں ادا
August 28, 2024

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ اور کزئی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ   سپرد خاک کیا جائیگا۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔