Tuesday, 21 January 2025, 4:52:33 am
 
فیصل کریم کنڈی نےصوبے کی ترقی کیلئے چھوٹے ڈیموں کو ناگزیر قراردیا ہے
September 07, 2024

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی ترقی کیلئے چھوٹے ڈیموں کو ناگزیر قراردیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی ٹانک کے صدر سردار ہدایت اﷲ گنڈا پور سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج پشاور میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ٹانک ڈیم سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ چھوٹے ڈیموں سے نہ صرف بجلی پیدا ہوگی بلکہ ہزاروں ایکڑ اراضی بھی سیراب ہوگی۔

گورنر نے چشمہ لفٹ کنال کو بھی قومی ترقی کا منصوبہ قراردیا۔