کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو بدترین سیاسی ،ثقافتی، معاشی استحصال اور مذہبی تشدد کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت اوراس کی پشت پناہی میں نام نہاد وقف بورڈ کی سربراہ درخشاں اندرابی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپناکردار ادا کریں۔