نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انقرہ میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے حوالے سے ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
ترکیہ کے101 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے مصطفی کمال اتاترک کے زیر قیادت انیس سو تیئس کے بعد سے ترکیہ کی ترقی پر روشنی ڈالی اور مشکلات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
نائب وزیراعظم نے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاک ترک دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
عالمی چیلنجز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ حمایت پر زور دیا۔