Thursday, 01 October 2026, 03:50:23 am
 
صدر اور وزیراعظم کا میر علی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
September 30, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری باعث فخر ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی معاونت سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔