Thursday, 01 October 2026, 01:20:52 am
 
ایس سی او رکن ممالک کے قومی رابطہ کاروں کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
September 30, 2026

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے قومی رابطہ کاروں اور سینئر نمائندوں پر مشتمل وفد نے آج اسلام آباد میں این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔

وفد میں بیلاروس، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے شامل تھے۔

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو علاقائی روابط اور عالمی سطح پر آفات کے خطرات میں کمی کے طریقہ کار کے فروغ کے لیے این ڈی ایم اے کے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔