Thursday, 12 September 2024, 05:05:25 pm
 
اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا
November 29, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا ہے۔یہ فیصلہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت کے دو رکنی بنچ نے سنایا۔عدلیہ نے قرار دیا کہ استغاثہ نوازشریف کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔