دو روزہ عالمی پائیدار زراعت کانفرنس دو ہزار چوبیس آج کراچی میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کا انعقاد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سبز پاکستان اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔
سبز پاکستان اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار کو بہتر بنانا اور متنوع حکمت عملی اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔