حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔
خزانہ ڈویژن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چھپن پیسے فی لٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے چھیانوے پیسے فی لٹراضافہ کیاگیاہے۔
اضافے کے بعدپٹرول کی نئی قیمت دوسوباون روپے چھیاسٹھ پیسے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت دوسواٹھاون روپے چونتیس پیسے فی لٹرہوگی۔