Saturday, 04 January 2025, 04:03:38 pm
 
مہنگائی کی شرح81ماہ کی کم ترین سطح چار اعشاریہ ایک فیصد پر آگئی
January 01, 2025

فائل فوٹو

حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح 81ماہ کی کم ترین سطح چار اعشاریہ ایک فیصد پر آگئی ہے ۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ شرح انچاس فیصد تھی ، دسمبر 2023 میں مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ سات فیصد کے مقابلے میں یہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ ماہ کی قیمت کا انڈیکس ایک اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کیاگیا جو جون دوہزار چوبیس میں دواعشاریہ تین فیصد اور دسمبر دوہزار تئیس میں ستائیس اعشاریہ تین فیصد تھا۔