خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو پلیٹ فارم سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کا مقصد آئی ٹی، زراعت، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران 2.8 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بتیس اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا، توانائی کے شعبے کی سرمایہ کاری میں ایک سو بیس فیصد اور دیگر شعبوں میں اکتالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
بیرون ملک ترسیلات زر 31.65 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوئے۔
حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان اہم نکات پر مفاہمت ہو گئی ہے جس سے قومی خزانے کو تین سو ارب روپے تک کی ممکنہ بچت ہو گی۔