وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیرصدارت تجارت، سرمایہ کاری اور محاصل اکٹھے کرنے کے پروگرام کی رہبر کمیٹی کا تیسرا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوا۔
کمیٹی نے مختلف شعبوں کے متعلقہ فریقوں کی جانب سے کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔
اجلاس میں محاصل اکٹھے کرنے، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور اقتصادی نظم و نسق کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی
وزیر خزانہ نے شراکت داروں کے درمیان مزید فعال اور مربوط حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے پروگرام کے اہداف کامیابی سے پورے کرنے کیلئے انتظام اور نگرانی کی موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔