Saturday, 02 November 2024, 03:50:12 am
 

مزید خبریں

 
محکمہ موسمیات کی بالائی خیبرپختونخوا' گلگت بلتستان' کشمیر اور پوٹھوہار میں گرج چمک سے بارش کی پیشگوئی
October 29, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا' گلگت بلتستان' کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی

ہے۔

آج صبح بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت یہ رہا۔

اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور پشاور اکیس

کراچی چھبیس

کوئٹہ تیرہ

مظفرآباد چودہگلگت پندرہاور مری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر' جموں' LEH' پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اورگرج

چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت یہ رہا

سرینگر' پلوامہ اور شوپیاں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ' LEHدو جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ۔