Thursday, 02 January 2025, 05:15:13 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
December 27, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پہاڑی علاقوں شدید سرد

رہے گا۔

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی اور شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سات پشاور اورمظفرآباد ایک کراچی تیرہ کوئٹہ منفی چار گلگت منفی سات اورمری دو ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابقسرینگر، جموں، Leh،

پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،اننت ناگ اور شوپیاں میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، LEHمنفی بارہ، پلوامہ اور بارہ مولہ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ۔